27 مارچ 2022 - 13:16
ملت یمن کے جنگ اور محاصرے میں تابناک آٹھ سال

معروف تجزیہ کار اور صنعاء میں میڈیا پر فعال ''منا الموید'' کا کہنا تھا کہ آل سعود اور اسکے اتحادیوں کے یمن پر حملے کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر؛ ملت یمن میں مقاومت اور مزاحمت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معروف تجزیہ کار اور صنعاء میں میڈیا پر فعال ''منا الموید'' کا کہنا تھا کہ آل سعود اور اسکے اتحادیوں کے یمن پر حملے کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر؛ ملت یمن میں مقاومت اور مزاحمت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، صنعاء میں معروف تجزیہ کار اور میڈیا ورکر منا الموید نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا کہ مجھے اس بات کی اجازت دیں کہ یمن پر مسلط جنگ کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر یمنی عوام اور قیادت کو حاصل ہونیوالی کامیابیوں اور فوائد کے بارے میں بات کروں۔ آج منفی نتایج و اثرات اور قربانیوں کے بارے میں بالکل بھی بات نہیں کروں گی کیونکہ اس بارے میں بہت بات ہوچکی ہے۔ جارحیت کے سات سال تو گزر گئے ہیں لیکن بیرونی آلہ کاروں کے تسلط اور سرپرستی سے مکمل آزادی حاصل کی اور یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے محاصرے کے سات سال ہوچکے ہیں لیکن ہم نے اپنی صلاحیتوں کو مختلف شعبوں میں اجاگر کیا، جیسے اسلحہ سازی، میزائل اور ڈرونز کی اپ گریڈیشن میں۔ بھوک کے سات سال تو گزر گئے ہیں، لیکن ہم اپنی بھوک سے خود کفالت تک پہنچ گئے ہیں۔ ہم کیسے خود کفیل ہوئے؟ زراعت، ہلکی غذائی مصنوعات کی تیاری اور صابن، شیمپو، سرف جیسے مواد کی تیاری جیسے مسائل ان کی مثالیں ہیں۔ قتل و غارت گری اور ظلم کے سات سال تو گزر گئے ہیں، لیکن ہم نے اپنی مظلومیت سے امریکا اور اسرائیل کے خطرناک منصوبے کو بھانپ لیا۔ جبر اور محرومی کے سات سال تو گذر گئے ہیں، لیکن ہم نے اپنی ذمہ داری کو محسوس کیا ہے۔ ہم بیت اللہ، بیت المقدس اور دیگر مقدس مقامات کی آزادی کی ذمہ داری محسوس کرتے ہیں، اور ہم خدا کی مدد سے فتح یاب ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242